اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

افسران کو مفت بجلی نہیں ملے گی لیکن۔۔۔۔ادارے کابڑا پلان ،سمری منظوری کیلئے پیش

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(ویب ڈیسک)بجلی کے افسران کو مفت بجلی دینے کی بجائے یونٹ کے حساب سے پیسے دینے کی سمری تیار کرلی گئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی ہے کہ بجلی کمپنیوں کے افسروں کو مفت بجلی کی جگہ مالی سہولت دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ گریڈ 17سے گریڈ 21 کے افسروں کو ماہانہ مفت یونٹوں کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی جانب سے پاور ڈویژن کی سمری پر آئندہ اجلاس میں منظوری دینے کا امکان ہے۔

مفت یونٹوں کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 17کے افسروں کوماہانہ 450مفت یونٹوں کی بجائے 15ہزار 858روپے، گریڈ18 کے افسروں  کو 600 مفت یونٹوں کی جگہ 21ہزار996 روپے اور گریڈ 19کے افسر وں کو ماہانہ 880 مفت یونٹوں کی بجائے37ہزار594 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے افسر وں کوماہانہ 1100 مفت یونٹوں کی بجائے 46 ہزار 992 روپے اور گریڈ 21 کے افسر وں کوماہانہ 1300 مفت یونٹوں کی جگہ 55ہزار536 روپے دینے کی سفارش دی گئی ہے۔

جنریشن کمپنی کے گریڈ 17کے افسروں  کو 24ہزار 570 روپے، گریڈ 18کے افسروں کو مفت یونٹوں کے بجائے 26ہزار460 روپے اور گریڈ 19کے افسروں  کو 42 ہزار 720 روپے دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے