اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انجمن تاجران نے بدھ کو مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) انجمن تاجران نے دو ماہ کے لیے ہر بدھ کو مارکیٹیں بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے باعث 2 ماہ کیلئے ہر بدھ کو مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر لاہور کے تاجروں کی بڑی تنظیم انجمن تاجران (رجسٹرڈ) کا شاہ عالم مارکیٹ میں ہنگامی اجلاس ہوا، صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے اجلاس کی صدارت کی۔

انجمن تاجران کے اجلاس میں لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں کے صدور نے حکومت پنجاب کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ یہ کونسی سموگ ہے جو صرف بدھ والے دن ہی پڑے گی؟مارکیٹوں کو بند کرنے کی بجائے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، چنگ چی رکشوں، بھٹوں کو بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان، بدترین مہنگائی کی وجہ سے کاروباری حالات پہلے ہی بہت خراب ہیں، خدارا معیشت کا پہیہ چلنے دیں، زبردستی فیصلوں کو مسلط نہ کیا جائے۔

مجاہد مقصود بٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ پنجاب حکومت بدھ کے روز مارکیٹوں کو بند کرنے کے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے