09 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز اختتام کے موقع پر 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا آخری روز اختتام کےموقع پر 100 انڈیکس 373 پوائنٹس 41 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 494 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔