اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کینیڈا فلم فیسٹیول میں بہترین فیچرمووی کا ایوارڈ پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ کے نام

08 Oct 2023
08 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں بہترین فیچر کا ایوارڈ جیت لیا۔

کینیڈا میں ہونیوالے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے پاکستانی سنیما کی عالمی سطح پر نمائندگی کی ہے۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرار خان اور محمد علی ہاشمی نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے بہترین فیچر کا ایوارڈ جیتا ہے، اس شاندار اعزاز کیلئے آئی ایس اے ایف ایف کا شکریہ۔‘

 

انہوں نے مزید لکھا کہ اس ایوارڈ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہم کینیڈا اور پوری دنیا میں جنوبی ایشیائی فلم میکنگ کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت شکر گزار ہیں، یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کیلئے ہے۔

 

’ان فلیمز‘ کی کہانی
فلم ’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔

فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

فلم کا سکرپٹ ضرار خان نے لکھا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں جو کہ سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے