اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجل اور وہاج کی ویب سیریز دو عالمی فلمی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

07 Oct 2023
07 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ خوبرو اداکارہ سجل علی اور اداکار وہاج علی کی ویب سیریز ’دی پنک شرٹ‘ دو عالمی فلمی میلوں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

کاشف نثار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے شادی شدہ جوڑے صوفیہ اور سمیر کے گرد گھومتی ہے جو علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں، اسی اثنا میں صوفیہ کی ملاقات ایک کاروباری شخص عمر سے ہوتی ہے اور وہ اسے اپنے سابقہ رشتے کی تلخیوں کو بھلانے اور آگے بڑھنے کا ایک بہترین موقع سمجھتی ہے۔

اس ویب سیریز کی کہانی پاکستانی مصنفہ بی گل نے تحریر کی ہے جس میں سجل علی اور وہاج علی نظر آ رہے ہیں۔

تاہم اب اس ویب سیریز کی ابتدائی تین اقساط 27 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہونے والے ’لندن انڈین فلم فیسٹیول‘ میں خصوصی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

اس کے ساتھ ہی رواں ماہ 15 سے 22 اکتوبر تک سڈنی میں منعقد ہونے والے فلمی میلے ’ساؤتھ فلم فیسٹیول‘ میں بھی اس ویب سیریز کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی فلم ’مام‘ اور ’واٹس لو گاڈ ٹو ڈو وود اٹ‘ سے پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اداکار وہاج علی کا یہ پہلا بین الاقوامی پروجیکٹ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے