اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بیگم رعنا لیاقت علی سنٹر فار ٹریننگ کا افتتاح

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(لاہور نیوز) چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بیگم رعنا لیاقت علی سنٹر فار ٹریننگ کا افتتاح کردیا۔

افتتاح کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، سینئر تجزیہ گار سلمان عابد، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر طیبہ سہیل اور  احمد فراز نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ رعنا لیاقت علی کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے، یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ سنٹر کا ہونا بنیادی ضرورت ہے، اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے بعد کلاس روم میں بھیجنے سے کوالٹی بڑھتی ہے، ایک اچھا استاد بنانے میں نالج اور سکلز کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آدھی آبادی گھروں میں بند کرنے سے قوم ترقی نہیں کر سکتی،یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات اینٹرپرینورشپ پر آئیڈیاز تخلیق کریں، ایچ ای سی یونیورسٹیوں کیلئے انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن فریم ورک نافذ کرنے جا رہی ہے۔

یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر فیلحہ کاظمی نے کہا کہ یونیورسٹی میں سنٹر قائم کرنے کا مقصد اساتذہ کی کیپسیٹی بلڈنگ کرنا ہے، سنٹر کے ذریعے سے یونیورسٹی میں تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے