اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر زندگی جتنی آسان نظر آتی ہے ویسی بالکل نہیں: زارا نور

06 Oct 2023
06 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ڈرامہ ’عہد وفا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبصورت پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زندگی جتنی آسان نظر آتی ہے حقیقت میں ویسی بالکل نہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔

تصاویر کے کیپشن میں زارا نور نے لکھا کہ کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جب اپنے پیروں پر کھڑا ہونا کچھ لوگوں کو سب سے بڑی نعمت معلوم ہوتی ہے، اٹھنا ، تیار ہونا، مسکرانا اور بال سنوارنا جن کو ہم معمولی بات سمجھتے ہیں کچھ دن ایسا کر لینا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایسے وقت میں آپ کو مشورہ دینے والے آپ کی مدد اور رہنمائی کرتے ہیں اور زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کیلئے آپ کو حکمتِ عملی بتاتے ہیں، لیکن میں کہنا چاہوں گی کہ یہ آپ کی زندگی ہے، آپ کی جدوجہد ہے، آپ کو سوچنا ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہئے۔

اداکارہ نے لکھا کہ اپنی پریشانی سب پر آشکار کرنی ہے یا سب سے چھپا کر رکھنی ہے، یہ آپ پر منحصر ہے، لوگوں کو جو سوچنا ہے سوچنے دیں، کیونکہ اللہ ہے جو آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپ کو کبھی ہارنے نہیں دے گا۔

زارا نور نے مزید لکھا کہ " وہ اللہ ہی ہے جس کے سامنے آپ اپنی خواہشات کیلئے ضد کرتے ہیں، لیکن صرف وہ ہی جانتا ہے کہ آپ کیلئے کیا بہتر ہے، لہٰذا صرف اس پر بھروسہ رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے