(ویب ڈیسک) ماہرہ خان نے اپنی شادی کے موقع پر دعائے خیر اور مایوں کی رسم کی تصاویر جاری کی ہیں، جس میں اداکارہ نے اپنی والدہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ماہرہ نے لکھا کہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی رسومات کا آغاز دعائے خیر سے ہو، میری خوبصورت اماں جو وہیل چیئر پر ہیں، لوگ سمجھتے ہیں وہ زیادہ کچھ نہیں کرسکتیں لیکن دراصل وہ بہت کچھ اورسب کچھ کرسکتی ہیں'۔
ماہرہ نے لکھا کہ انہوں نے بیٹھے ہوئے گھر کی تمام ڈیکوریشن اور دیگر تیاریاں کیں اور وہ وقت پر تیار بھی تھیں، ہمارے والدین کے لیے الحمداللہ'۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسی دن میری بچپن کی دوستوں نے میرے لیے مایوں رکھی، ان دوستوں کے لیے الحمداللہ جنہیں میں اپنی بہنیں کہہ سکتی ہوں۔
ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ میں نے نیچے جانے سے قبل اپنی نانی اور دادی کے لیے موتیا کے پھول لے کر کانوں میں پہنی بالیوں میں ڈال لیے تھے۔
تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ماہرہ نے دعائے خیر میں آف وائٹ رنگ کے حیدرآبادی کرتے کے ہمراہ سنہرے رنگ کا چوڑی دار پاجامہ پہنا تھا جبکہ مایوں میں انہوں نے روایتی پیلے رنگ کا جوڑا پہنا۔