اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس میں ورلڈ ٹیچرز ڈے پر تقریب کا اہتمام

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس میں ورلڈ ٹیچرز ڈے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ طلبا و طالبات اور کالج انتظامیہ نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔

گرلز اور بوائز کیمپس میں اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب سجائی گئی۔ پرنسپل حمزہ ظفر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہنے کیلئے کیک کاٹا گیا اور تعریفی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس کے اساتذہ نے کہا کہ ٹیچرز کسی بھی تعلیمی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں اور پنجاب کالج اس سرمایہ کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتا ہے۔

پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس کے طلبا و طالبات نے کہا کہ ٹیچرز ہمارے لیے سارا سال محنت کرتے ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہماری تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پنجاب کالج ایئر لائن کیمپس کے پرنسپل حمزہ ظفر کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ استاد اس ہستی کا نام ہے جو اپنے شاگردوں کو اپنے سے آگے بڑھتا دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے