(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی سے قبل 4 اہم ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی آمد کے ساتھ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری لانے کے لئے بھی کوشاں ہیں، 4 اہم ممالک کا دورہ کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے، سعودی عرب دورہ کے دوران میاں نواز شریف عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپسی سے قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، سابق وزیر اعظم کا قطر کے مختصر دورہ کا بھی پلان زیر غور ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ واپسی سے قبل نواز شریف کا چین کا اہم دورہ کرنے کا بھی امکان ہے، نواز شریف کی ٹیم کے چینی حکام کے ساتھ بھی رابطے ہوئے ہیں۔
چین کی جانب سے نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل مل گیا ہے، نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔