اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہا ہے، مریم نواز

05 Oct 2023
05 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آ رہا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ نون مریم نواز کی زیر صدارت ن لیگ اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان کی ترقی کا ویژن دیں گے۔ قرض، مہنگائی اور معاشی بدحالی سے آزاد پاکستان بنائیں گے ، نواز شریف نے قوم سے ہر وعدہ پورا کیا، قومی سطح پر اقلیتوں کی آواز کو طاقتور اور توانا بنا کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔

سینئر رہنما ن لیگ نے کہا کہ اکیس اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دن واپس آ رہے ہیں، نواز شریف آئین کے مطابق غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کا ایجنڈا دیں گے، تحریک پاکستان میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، غیرمسلم پاکستانی مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کے ساتھ مل کر روشن پاکستان کی تعمیر کے عہد کا اعادہ کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ سکھ برادری کو دیکھ کر اپنے دادا کے پیدائشی علاقے امرتسر کی یاد آ گئی ، وہاں سے ہمیشہ دعاؤں کے پیغامات آتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے