(ویب ڈیسک) قومی کپتان کی سب کی پسندیدہ شارٹ کور ڈرائیو کے بعد بابر اعظم کے دلچسپ پنجابی جملے بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھارتی سکھ شہری کے ساتھ مشہور ڈائیلاگز بولتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کو سکھ شہری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ سکھ شہری کے ساتھ ڈائیلاگ مکمل کرتے نظر آتے ہیں۔
سکھ شہری کہتا ہے ’گندی اولاد‘ جس پر بابر اعظم ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے کہتے ہیں ’نہ مزہ نہ سواد‘، اسی طرح ’ایڈووکیٹ ڈھلوں نے کالا کوٹ ایوں نئیں پایا رفو کروا کے پا یا اے‘، ’ ساڈے کول ایناں پیسہ اے کل میں بینک گیا پیسے جمع کران بینک ای بھل گیا، اس کے علاوہ ’دل دا نئیں ماڑا تیرا سدھو موسے والا‘ وغیرہ جیسے ڈائیلاگ بولتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر بابر اعظم کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔