اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ماسٹر فرنچائزرز سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) ٹیکس چوری روکنے کے پیش نظر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ماسٹر فرنچائزرز سے ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق تمام  ایسے ریسٹورنٹس جو فرنچائز  کے طور پر چل رہے ہیں ان ریسٹورنٹس کا ماسٹر فرانچزر کسٹمرز سے ٹیکس وصول کر کے جمع کروانے کا پابند ہو گا ۔

پی آر اے کی جانب سے تمام فرنچائزز سے انفرادی کی بجائے ریسٹورنٹس کی ماسٹر فرانچائزر سے اب ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ماسٹر فرانچائزر کے ذمہ ٹیکس لے کر جمع کرانا لازمی ہو گا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکشن 14 اے کے تحت ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکشن 14 اے کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام فوڈ پوائنٹس کے ماسٹر فرنچائزر سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ٹیکس کی ادائیگی موبائل ایپس اور سمارٹ کارڈ سے بھی کی جا سکے گی۔ فوڈ پوائنٹس میں کافی ہاوسز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے