اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاور ڈویژن اور لیسکو کا ریکوری پر زور، صارفین کے مسائل پس پشت ڈال دیئے

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(لاہور نیوز) وزارت پاور ڈویژن اور لیسکو اتھارٹی نےصارفین کے مسائل اور سہولیات کو پس پشت ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی صارفین کو  وقت پر بل موصول ہوئے نہ ہی خراب میٹرز کو تبدیل کیا جاسکا، لیسکو کی متعدد سب ڈویژنز میں صارفین بلوں کا انتظار کرتے رہے جمع کروانے کی تاریخ گزرگئی مگر بل موصول نہ ہو ئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہدرہ، بادامی باغ ،رائیونڈ، شالیمار،شاہ پور کے مختلف علاقوں میں صارفین کو بل موصول نہیں ہوسکے، رائیونڈ روڈ اور فیروز پور روڈ کی نجی سوسائٹیوں میں بھی صارفین کو بل موصول نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بل موصول نہ ہونے کے باعث صارفین بل ادا نہ کر سکے جبکہ متعدد صارفین کو آخری تاریخ گزر جانے کے بعد بل موصول ہوئے، صارفین جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

لیسکو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیسکو کا پورا عملہ بجلی چوری  کیخلاف کارروائیوں اور ریکوری میں مصروف ہے، اسی وجہ سے ریڈنگ لینے اور بل ڈلیور کرنے میں بھی تاخیر ہورہی ہے، اس تاخیر کا نقصان عام صارفین کو جرمانے اور زائد بلنگ کی صورت میں ہورہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے