(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور انہوں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سرپرائز دیتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں فاسٹ باؤلر حسن علی دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خوبصورت کیک تھامے شاداب کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بعدازاں شاداب ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی موجودگی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں۔
علاوہ ازیں شاداب کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح بھی انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔