اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ،20 ارب روپے ریونیو ملنے کا امکان

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں معیشت کی بہتری کیلئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف بھی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اندازے کے مطابق اب تک ایسی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پولیس کے پاس باضابطہ رجسٹر کی گئی ہیں، جنہیں ریگولرائز کیا جائے گا جبکہ ان کے علاوہ بھی 2 سے 3 لاکھ گاڑیاں بغیر رجسٹریشن کے سڑکوں پر موجود ہیں، اس عمل سے سرکاری خزانے میں 20 ارب روپے سے زائد کا ریونیو آنے کا تخمینہ ہے۔

ایف بی آر اور دیگر سرکاری اداروں کے ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف کے حالیہ دورہ پشاور کے دوران کیا گیا، جس کے بعد متعلقہ اداروں نے ملک بھر میں غیرقانونی چینل سے داخل ہونے والی گاڑیوں کا ڈیٹا نکال لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر وہ تمام گاڑیاں جو پہلے سے متعلقہ تھانوں کے پاس رجسٹر کی جا چکی ہیں، انہیں کسٹم نیٹ میں لاکر ریگولرائز کیا جائے تو اس سے تقریبا 20 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔آپریشن کے دوران ایف بی آر کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تعاون حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سال 2018ء تک تھانوں میں پولیس کے پاس رجسٹر گاڑیوں کے علاوہ بھی دو سے 3 لاکھ گاڑیاں بغیر کسٹم ادا کئے پاکستان میں داخل ہوئیں جنہیں آپریشن کے دوران حکومتی تحویل میں لیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے