04 Oct 2023
(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم ورلڈ کپ میں کم از کم تین سے چار سنچریاں ضرور بنائیں گے۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سابق بھارتی کرکٹر نے بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان کے پاس جس طرح کی ٹیکنیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے 3 یا 4 سنچریاں تو بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کے لیے ہی شاندار ثابت ہو گا۔
یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اس سے قبل بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم کے پاس ایک اچھے بلے باز کی وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جس سے وہ ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔