اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں پرفارم کرکے اچھا لگا: افتخار احمد

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ مشکل تھا، پرفارم کرکے اچھا لگا۔

افتخار احمد کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ اعتماد واپس بحال کرنے کیلئے ایک اچھی پرفارمنس ضروری ہوتی ہے، وکٹیں گرنے کے بعد بھی ہم نے مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں آپ کے پاس ٹائم ہوتا ہے کہ ایڈجسٹ ہوں پھر باؤنڈری لگائیں انڈیا میں پہلی بار کھیل رہا ہوں، یہاں کی کنڈیشن سے ایڈجسٹ ہورہا ہوں، ملک کیلئے ورلڈ کپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ پاکستان کو جتواؤں، یہ پریکٹس میچ تھا، پریکٹس میچ کو پریکٹس کیلئے کھیلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول کافی بہترین ہے، اگر پراپر میچ ہوتا تو ہر کوئی اپنے نمبر پر آتا، امید رکھیں، لڑکے پراعتماد ہیں، یہ ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے