03 Oct 2023
(ویب ڈیسک) اولمپئین ارشد ندیم ٹانگ میں تکلیف کے باعث ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کی وجہ سے ارشد ندیم نے فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ارشد ندیم نے اپنے فیصلے سے متعلق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
ایشین گیمز کا جیولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جانا ہے، ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے پر ارشد کا میڈیکل چیک اپ ہوا اور ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کی ایک بار پھر نشاندہی ہوئی ہے۔
ارشد ندیم نے انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر خود فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔