03 Oct 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے میں دو دن باقی، پاکستانی صحافیوں اور شائقینِ کرکٹ کو ویزے جاری نہ ہو سکے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے بھارتی ویزہ لینا معمہ بن گیا، پی سی بی نے بھارتی ہٹ دھرمی پر آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور بورڈ نے تاحال ویزہ پالیسی نجی کورئیر کمپنی کو نہیں دی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متعدد مرتبہ بی سی سی آئی کو پاکستانی صحافیوں کے ویزوں سے متعلق ای میل کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ 6 اکتوبر کو شیڈول ہے جبکہ پاکستانی صحافیوں نے پہلے میچ کی خاطر حیدرآباد کے ہوٹلز میں بکنگ بھی کروا رکھی ہے۔