اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ذکاء اشرف نے بھارتی بورڈ کو ایشز کی طرز پر دوطرفہ سیریز کی پیشکش کردی

03 Oct 2023
03 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرح جناح، گاندھی ٹرافی کرانے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی ، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئیں جو بارآور ثابت نہ ہوسکیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں صرف آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

2019ء کے بعد پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی ون ڈے مقابلہ نہیں کھیلا گیا ہے، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 4 سال بعد مدمقابل آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے