03 Oct 2023
(لاہور نیوز) ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان شاہینز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان شاہینز نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کو 68 رنز سے شکست دی۔ 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 92 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔