02 Oct 2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹ مکان سے بھی زیادہ مہنگے بکنے لگے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹکٹ 25 ملین روپے میں فروخت ہونے لگا جو پاکستانی روپوں میں اڑھائی کروڑ روپے بنتا ہے۔دوسری جانب دنیا بھر سے شائقین کرکٹ کو بھی بھارت کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 4اکتوبر کو ہوگی، ایونٹ کا پہلا میچ 5اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔