اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کو ٹریک پر واپس آنے کیلئے سپیشل پرفارمنس دینی ہوگی: مصباح الحق

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹریک پر آنے کیلئے سپیشل پرفارمنس دینی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم مشکلات میں ہے، ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف میچ میں ہارنے کے بعد مشکلات   آئیں ، انڈیا کے خلاف میچ سے قبل دونوں میچز کافی اہم ہیں، اگر دو میچز میں اوپر نیچے ہوا تو پریشر آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کا اپنا کھیلنے کا طریقہ ہوتا ہے، اگر بورڈ پر 350 ہے تو میچ جیتنا بنتا ہے، نیدرلینڈز اور سری لنکا سے میچز میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فخر زمان کا آوٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے، فخر کو پریشر سے باہر نکلنا ہوگا ، وہ اچھی کنڈیشن میں پاکستان کیلئے بڑا سکور کرسکتا ہے، ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، ہر میچ میں اپنا بہترین دینا ہوگا۔

مصباح الحق نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ٹاپ کیٹیگری میں ہونا چاہیے، یہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا فیصلہ ہے جس میں میری رائے شامل نہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے