اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کل وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوں گے

02 Oct 2023
02 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2023ء کیلئے بھارت میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔

پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا، ون ڈے فارمیٹ کے عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلے گا۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شاہینوں نے بھرپور تیاری کی، قومی ٹیم  نے بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے 3 گھنٹے تک ٹریننگ کی، مکی آرتھر  نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کوشش ہو گی ایشیا کپ والی غلطیاں ورلڈکپ میں نہ کریں،ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے