اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز ہاکی : پاکستان آخری میچ جاپان کیخلاف کل کھیلے گا

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز ) چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا آخری اور پانچواں میچ جاپان کے خلاف ( کل ) 2 اکتوبر کو کھیلے گا۔

اس حوالے سے اولمپین راؤ سلیم ناظم اور انٹرنیشنل کھلاڑی یامین بھٹی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جاپان کے خلاف میچ جیتنا بہت ضروری ہے ، متحد ہوکر جذبے کے ساتھ کھیلیں تو انشاء اللہ جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا بھارت کے خلاف اتنے بڑے مارجن سے ہارنا افسوسناک بات ہے۔ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

پاکستان سمیت بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائیشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے