01 Oct 2023
(ویب ڈیسک) چین کے شہر ہینگ ژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں سکواش کے مقابلوں میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
پاکستان نے پول راؤنڈ کے میچ میں بھارت کو شکست دی تھی جس میں نور زمان نے بھی ابھے سنگھ کو مات دی تھی لیکن فائنل میں قسمت بھارت کے ساتھ رہی۔
فائنل میچ میں پاکستان کے نور زمان کو بھارتی حریف ابھے سنگھ پر 8-10 کی برتری حاصل تھی لیکن اس مرحلے پر بھارتی ایتھلیٹ نے بہترین انداز میں میچ میں واپسی کرتے ہوئے دو میچ پوائنٹس بچا لیے۔
بالآخر ابھے سنگھ نے میچ میں 12-10 سے کامیابی حاصل کرکے سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ پاکستان کے نور زمان کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔