01 Oct 2023
(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ بتا دی۔
ٹوئٹرپرجاری پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایتھلیٹس کی کارکردگی کی وجہ بدقسمتی نہیں ہے، یہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایتھلیٹس بہت باصلاحیت ہیں لیکن پاکستانی ایتھلیٹس کو بین الاقوامی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔
محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل لیول پرمقابلہ کرنے کے لیے انہیں تیاری کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا۔