اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصد کا اضافہ متوقع

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصد کی نمومتوقع ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.75 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.02 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر2023 میں سیمنٹ کی برآمدات 0.59 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 0.48 ملین ٹن کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 9.96 ملین ٹن تک رہنے کاامکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 8.60 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

ستمبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.39 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 3.81 ملین ٹن کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے