اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کی بہترین کارکردگی، پہلی سہ ماہی میں 63 ارب روپے زائد جمع کرلیے

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی سہ ماہی میں ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ جمع کر لیے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر نے 1978 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2041 ارب روپے جمع کر لئے جو کہ ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ ہیں، سال 2022 میں اسی عرصہ کے دوران 1644 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔

 ایف بی آر نے ستمبر میں 794 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 834 ارب روپے جمع کئے ہیں، سال 2022 کے اسی مہینے میں 688 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔

رواں برس ستمبر میں ایف بی آر نے 37 ارب کے ریفنڈز بھی جاری کئے ہیں جو پچھلے سال کے 18 ارب روپے کے مقابلے میں دگنے ہیں تاہم ستمبر 2023 میں درآمدات میں شدید کمی ہوئی ہے، درآمدات کی مد میں صرف 254 ارب روپے جمع کئے جا سکے ہیں جو پچھلے سال ستمبر سے 45 ارب کم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے