اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت: پاکستانی ٹیم کا حیدر آباد کے مشہور ریسٹورنٹ میں عشائیہ

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ ٹور پر بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ رات حیدر آباد دکن کے معروف ریسٹورنٹ میں عشائیہ کیا جس کا مینیو اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

قومی ٹیم کے آرام کے دن پر ٹیم منیجمنٹ نے حیدرآباد دکن کے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کا فیصلہ کیا جہاں قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، ڈنر کے ساتھ قومی سکواڈ کے اراکین روایتی پان سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ سٹاف اور ویٹرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ میں آئے عام لوگوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

عشائیے کے حوالے سے پی سی بی کے میڈیا منیجر احسن افتخار ناگی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے حیدر آباد دکن کی مختلف ڈشز کے حوالے سے بتایا۔

احسن افتخار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ دوسری تصویر خوبانی کا میٹھا جبکہ تیسری تصویر میں پیاز کی کھیر ہے، باقی تصاویر میں پان اور میٹھے کی دیگر ڈشز دیکھی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ شیڈولڈ ہے جبکہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے