اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا عندیہ دے دیا، ان کے مطابق اگر سرفراز احمد کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ازالہ کیا جائے گا۔

سنٹرل کنٹریکٹ میں بعض نان پرفارمرز کی شمولیت، مستحق کرکٹرز کو نظرانداز کرنے اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ڈی کیٹیگری میں شمولیت پر خاصی تنقید ہو رہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں جب اس حوالے سے ذکاء اشرف سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ میں میری مداخلت نہیں تھی، میں نے صرف میرٹ پر فیصلوں کا کہا، سرفراز احمد نے بھی پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے، اگر ان سے ناانصافی ہوئی ہے تو ازالہ کیا جائے گا، نعمان علی کی عدم شمولیت پر بھی بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پی ایس ایل اور ایک دوسری لیگ کھیل سکیں گے، اگر پاکستانی لیگ میں منتخب نہ ہوں تو 2میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی، ٹاپ کرکٹرز ملک کی خدمت کررہے ہیں، لیگز کی وجہ سے بورڈز پلیئرز کی دستیابی سے پریشان ہیں،ویسٹ انڈیز کی ٹیم کھلاڑیوں کے لیگز کو ترجیح دینے سے کمزور ہوئی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ بھاری معاوضے دے رہے ہیں، میرا خیال تھا کہ اتنا معاوضہ ہو کہ ہمارے کرکٹرز دیگر لیگز کا نہ سوچیں، کارکردگی کی بنیاد پر ترقی یا تنزلی ہو، اگر کوئی پرفارم نہیں کرتا تو ایک سال بعد ریویو میں کیٹیگری تبدیل ہوگی، میں نے بابراعظم سے کہا کہ پیسوں کو نہیں ملک کے وقار کو دیکھیں، انہوں نے اس سے اتفاق بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے