اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز فائنل میں پہنچ گئے

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز نےگلوبل اوور40 کرکٹ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گلوبل اوور40 کرکٹ کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جو یک طرفہ ثابت ہوا۔

 پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 401 رنز کا ہدف دیا، کپتان عبدالرزاق اورامجد علی نے 299 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔

عبدالرزاق نے 195 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عبدالرزاق نے 120 گیندوں پر 22  چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 195 رنز بنائے۔

امجد علی نے 103 رنز کی اننگز کھیلی، تصور عباس نے 23 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور یوں پاکستان نے 6 وکٹ پر 400 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

  آسٹریلیا  کی جانب سے کرس ڈیکاسن اور سٹیو فالسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، عبدالقادر اب تک آٹھ میچز میں 22 وکٹیں لیں چکے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کرلیا۔

 امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز بنائے، کپتان محمد فرخ 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے مہندرا ناگاموتو نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے ہدف سات وکٹوں پر 34 ویں اوور میں مکمل کرلیا، ڈیو کلیمنٹ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فائنل پیرکو پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلا جائےگا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے