اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کاؤنٹی کرکٹ میں شان مسعود کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

01 Oct 2023
01 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود اوپنر شان مسعود انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی کارکردگی سے دھوم مچانے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔

سال کے آغاز میں وہ پاکستانی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان تھے لیکن انہیں ون ڈے کی نائب کپتانی کے ساتھ ٹیم میں جگہ سے بھی محروم کردیا گیا۔ ورلڈ کپ کے 15 کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

ہیڈنگلے لیڈز میں یارک شائر کی طرف سے اپنے آخری میچ میں131 رنز 123 گیندوں پر 15چوکوں کی مدد سے بنائے اور اپنی ٹیم کو 6 وکٹ سے کامیابی دلوا دی۔

شان مسعود کی کپتانی میں یارک شائر نے تین کامیابیاں حاصل کیں۔

سری لنکا میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے شان نے ٹیم کو تاخیر سے جوائن کیا، ان کی غیر موجودگی میں سعود شکیل کو موقع دیا گیا۔ شان مسعود نے کاؤنٹی کے سات میچوں میں 720رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں،ان کا بیٹنگ اوسط 60 رہا۔

وہ انگلش کاؤنٹی یارک شائر کے تیسرے کامیاب ترین بیٹسمین رہے۔ ایڈم لیتھ نے 1019اور فنلے بینز نے 983 رنز سکور کیے۔

پاکستان کے جن بیٹر نے انگلش کاؤنٹی میں شرکت کی ان میں شان کی کارکردگی سب سے اچھی رہی۔ سابق کپتان اظہر علی نے ووسٹر شائر کیلئے 14 میچوں میں 612 رنز بنائے اور ان کا نمبر37 واں رہا۔

ڈاربی شائر کے حیدرعلی 47 ویں نمبر پر آئے انہوں نے 10 میچوں میں 481 رنز سکور کیے۔ گلاسٹر شائر کے ظفر گوہر نے 13 میچوں میں 391، لیسٹر شائر کے عمر امین نے چار میچوں میں 108اور یارک شائر کے سعود شکیل نے تین میچوں میں 71رنز بنائے۔

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈرہم نے 233 پوائنٹس کے ساتھ جیت لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے