30 Sep 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود قومی کرکٹر محمد رضوان کو شاندار استقبال ملنے پر کراچی اور لاہور یاد آ گئے۔
اپنے ایک بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ بھارت میں جس طرح ویلکم کیا گیا اس پر ایسا لگا جیسے ہم کراچی یا لاہور میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وارم اپ میچ میں تجربات کیے لیکن فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی، پریکٹس میچ سے نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں، سنچری کہیں بھی کریں خوشی ملتی ہے اور اعتماد بڑھتا ہے۔