تجارت
بجلی چوری رُکی نہ لائن لاسز: کمپنیوں نے اپنی نااہلی کی قیمت صارفین کی جیبوں سے نکال لی
30 Sep 2023
30 Sep 2023
(لاہور نیوز) بجلی چوری رُکی نہ لائن لاسز، ریکوری بھی ایک بڑا مسئلہ بن گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنی نااہلی کی قیمت صارفین کی جیبوں سے نکال لی۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ہٹ دھرمی اور چالاکیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے چار سہ ماہی کے دوران 253 ارب 47 کروڑ روپے وصول کیے۔دستاویز کے مطابق بجلی صارفین سے کپیسٹی چارجز کی مد میں 188 ارب 18 کروڑ وصول کیے، آپریشن اینڈ مینٹی نینس کاسٹ کی مد میں 16 ارب 81 کروڑ روپے صارفین کو ادا کرنا پڑے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے نام پر صارفین کو 15 ارب 60 کروڑ روپے کا ٹیکا لگایا۔