اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی ناقص فیلڈنگ اور باولنگ،بھارتی صحافی نے بھی شاہینوں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اورباولنگ پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نامور بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستان اسی فیلڈنگ،کیچنگ اور سپن اٹیک سے اچھی ٹیموں کے خلاف بڑے مقابلے میں جیت کیلئے بہت جدوجہد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم  پر  کوئی بھی حریف دباؤ ڈالتا ہے تو دفاعی انداز میں چلے جاتے ہیں، پاکستان  کو ابتدائی 10 اوورز میں نئی ​​گیند کے ساتھ اپنے فاسٹ باولرز پر انحصار کرنا پڑے گا، ورنہ وہ بیک فٹ پر چلے جائیں گے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں میچز کے دوران سپنرز کا بہت بڑا کردار ہوگا،ہوسکتا ہے کہ آپ اکتوبر میں  دیگر مقامات پر کھیلیں تو 'اوس 'کی وجہ سے کنڈیشنز میں تبدیلی آئے لیکن پاکستان کو باولنگ اور فیلڈنگ پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان نے اوورز کیوں نہیں کروائے؟ مجھے سمجھ نہیں آیا،پاکستان کا موجودہ سپن اٹیک انکی کمزوری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے