اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ پاک بھارت ٹاکرا:احمد آباد ایئرپورٹ پر نجی طیاروں کی ٹریفک میں 30 فیصد اضافہ

30 Sep 2023
30 Sep 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے باعث احمد آباد ایئرپورٹ پر پرائیویٹ طیاروں کی ٹریفک 30 فیصد بڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈولڈ چارٹرڈ ایئر کرافٹس کی احمد آباد ایئرپورٹ پرآمدورفت متوقع ہے۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ احمد آباد میں پاکستان اور بھارت میچ 14 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

اہم سیاستدان بزنس ٹائیکون شوبز اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ان میچز کے لیے احمد آباد آئیں گی، معروف شخصیات چارٹرڈ ایئر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی دستیابی کے بارے میں پوچھا ہے، پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈولڈ چارٹرڈ فلائٹس کے لیے بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ احمد آباد ایئرپورٹ پر 43 ایئرکرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے اور گجرات میں 2022 کے انتخابات کے دوران ایک روز میں احمد آباد ایئرپورٹ نے 79 چارٹرڈ ایئر کرافٹس کو سنبھالا تھا۔

احمد آباد ایئرپورٹ پر روزانہ 250 ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل فلائٹس شیڈولڈ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے