30 Sep 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھیں گے اور اگلے میچز میں بہتر پرفارم کریں گے ۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پچ ڈبل پیس تھی پہلی اننگز کے مڈل اوورز میں تھوڑا گیند مشکل آرہا تھا لیکن دوسری اننگز میں گیند ٹھیک طریقے سے بلے پر آرہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں وکٹیں نہیں لے پائے جس سے میچ ہاتھ سے نکلتا چلا گیا، اسامہ میر شروع میں تھوڑا تیز گیند پھینک رہا تھا لیکن پھر اس نے اچھی گیند بازی کی ۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگلے میچز میں ہم مزید بہتر طریقے سے میدان میں اتریں گے ۔