29 Sep 2023
(ویب ڈیسک) ایشین گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کے گوہر شہباز نے 100 میٹرز میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے تاہم پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل تک نہ آ سکے۔
ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں 100 میٹرز کی ہیٹس کی دوسری دوڑ میں پاکستان کے گوہر شہباز 10.56کی ٹائمنگ کے ساتھ اپنی ہیٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہے یہ اس سیزن میں گوہر شہباز کی بہترین ٹائمنگ ہے جس کے ساتھ انہوں نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس 100 میٹرز کے سیمی فائنل تک نہ آسکے، شجر عباس اپنی ہیٹ میں 10.59 کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے ۔ 100 میٹرز میں ہر پانچ ہیٹ کے ٹاپ 4 کے بعد بہترین 4 ٹائمنگ کے ایتھلیٹس سیمی فائنل میں آئے ۔