اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر مہنگائی کا قہر ڈھا دیا

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر مہنگائی کا قہر ڈھا دیا۔ روٹی ،چاول ، دالوں اور بیسن سمیت کئی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق دال چنا باریک 5 روپے اضافہ سے 210 روپے کلو، دال چنا سپیشل 10 روپے اضافہ سے 225 روپے کلو ہو گئی۔ دال مسور 50 روپے اضافہ کے ساتھ 320 روپے فی کلو ملے گی۔ دال ماش دھلی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 530 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ دال ماش بغیر دھلی 40 روپے اضافہ سے 490 روپے فی کلو ہو گئی۔ سفید چنا کی قیمت 20 روپے اضافہ سے 340 روپے تک پہنچ گئی۔ چاول کی قیمت 5 روپے اضافے  سے 315 روپے کلو ہو گئی۔ روٹی 20 روپے کی ملے گی۔ دودھ 160 روپے جبکہ دہی 180 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ پانی، بوتلیں، مشروبات اور دیگر کمپنیوں کی پروڈکٹس پرنٹ شدہ قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے سرکاری نرخناموں پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے