اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حدیقہ کیانی نے سیلاب کے بعد بلوچستان میں گھروں کی تعمیر نو کا ہدف پورا كرلیا

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ لوگوں اور مختلف اداروں کے تعاون سے صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہوجانے والے ایک گاؤں میں نئے گھر تعمیر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے ستمبر 2022 میں بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں کے متاثرہ عوام کے لیے وسیلہ راہ نامی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت انہوں نے عوام اور مختلف اداروں سے فنڈز جمع کیے تھے۔

حدیقہ کیانی نے ابتدائی طور پر وسیلہ راہ مہم کے تحت بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ افراد کو ضروری اشیاء کی فراہمی کی تھی جس کے بعد انہوں نے متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔

اب سیلاب کے بعد حدیقہ کیانی بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ٹمبو کے ایک گاؤں میں 370 گھروں کی تعمیر اور صحت كی سہولیات کی فراہمی کروانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 200 گھر بنانے کے اپنے ابتدائی ہدف کو عبور كرلیا ہے، بلوچستان کے پسماندہ علاقے نصیر آباد میں اپنے ادارے كے تحت 370 مکانات تعمیر اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔

حدیقہ كیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعلان كیا كہ اللہ كے فضل اور آپ سب كی مدد سے ہم نے اپنا مقصد حاصل كرلیا ہے، میں نے گزشتہ سال بلوچستان كی عوام، اپنی ماں اور اپنے ملک سے جو وعدہ كیا تھا وہ اب پورا ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید لكھا كہ ہمارا ابتدائی ہدف 200 گھر تعمیر كرنے کا تھا، لیکن آپ سب كی دعاؤں، عزم، محنت کے ذریعے اب ہم نے بلوچستان كے علاقے نصیر آباد كے گاؤں ٹمبو اور کنڈی میں 370 گھر، 2 مساجد، 2 زچگی مراکز، ایک سکول اور ایک گروسری سٹور تعمیر كرلیا ہے، اس منصوبے میں گزشتہ سال کے دوران جمع کیے گئے تمام فنڈز استعمال کیے گئے ہیں۔

حدیقہ كیانی نے ایک اور انسٹاگرام سٹوری پر عوام كے تعاون كا شكریہ ادا كرتے ہوئے لكھا كہ میں ان لوگوں كی بہت شكر گزار ہوں جنہوں نے اس مقصد کو حاصل كرنے كے لیے میرا ساتھ دیا، ادویات، طبی سامان، پانی، خوراک، كپڑے اور راشن كے ساتھ ساتھ بچوں كے لیے كچھ تحائف سیلاب متاثرین كو عطیہ كیے گئے ہیں۔

گلوکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں صاف پانی کے پلانٹس اور سولر پینلز لگانے کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاکہ خطے کی پائیداری اور وسائل کے کم سے کم ضیاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

اداكارہ نے فالو اپ ویڈیو بنانے كی بھی یقین دہانی كروائی، تاہم حدیقہ کیانی نے واضح کیا کہ اب یہ مہم ختم ہو چکی ہے اور وہ ابھی مزید عطیات جمع نہیں کر رہیں۔

حدیقہ كیانی نے انسٹاگرام پر اپنے بلوچستان كے دورے كی ویڈیو شیئر كی، ویڈیو كے كیپشن میں انہوں نے لكھا كہ ایسا استقبال میں کبھی نہیں بھولوں گی جہاں مجھے لوگوں كی بے پناہ محبت اور احترام ملا، میں ان خوبصورت یادوں كو كبھی نہیں بھول پاؤں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے