اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن میں 6 فٹ 9 انچ لمبا بولر کون تھا؟

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حیدرآباد دکن کے 6 فٹ 9 انچ لمبے قد والے فاسٹ بولر نے بھی شرکت کی۔

نوجوان فاسٹ بولر نشانتھ سارانو پاکستان کے پریکٹس سیشن میں نیٹ بولر بننے پر مشہور ہوگئے۔ پاکستان کے فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹریننگ کرنے اور پاکستانی بیٹرز کو بولنگ کرانے پر نشانتھ سارانو نے بھارتی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

نشانتھ سارانو حیدر آباد کے انڈر 19 بولر ہیں جنہوں نے پاکستانی کیمپ کو بہت متاثر کیا۔ نیٹ سیشن کے لیے کئی فاسٹ بولرز دستیاب تھے لیکن پاکستانی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے نشانتھ سارانو کا انتخاب کیا۔

نشانتھ سارانو کوشاہین آفریدی اور حارث رؤف کی طرح 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے لیے سپیڈ بڑھانے کا کہا گیا اور نشانتھ سارانو نے فخر زمان سمیت پاکستانی ٹیل اینڈرز کو بولنگ کی۔

نشانتھ سارانو کا کہنا ہے کہ میں اس وقت 125 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر سکتا ہوں، مورنے مورکل نے مجھے سپیڈ بڑھانے کے لیے کہا۔

نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ابھی قیام حیدرآباد میں ہے، اگلے سیشنز میں بھی نوجوان فاسٹ بولر شریک ہوں گے۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے