اپ ڈیٹس
  • 309.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 577.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف پاکستانی یوٹیوبرز کی بھارتی ویزے مسترد کیے جانے کی تردید

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی ایونٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے پڑوسی ملک بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے ،اس دوران خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے نامور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کے ویزا مسترد کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈکی بھائی اور مومن ثاقب کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر زیرِ گردش خبروں میں یہ کہا جارہا ہے کہ بھارت نے معروف پاکستانی یوٹیوبر نادرعلی، مومن ثاقب، سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی اور خود کو پاکستانی ظاہر کرنے والی متحدہ عرب امارات کی رہائشی بھارتی ٹک ٹاکر المعروف ’لو کہانی‘ کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ویزے مسترد کردیے ہیں۔

 

اس خبر کی وجہ سے پاکستانی شائقین کرکٹ شدید غصے میں آگئے لیکن یوٹیوبر ڈکی بھائی اور مومن ثاقب نے اپنے سوشل میڈیا بیان کے ذریعے بھارتی ویزا مسترد ہونے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

مومن ثاقب نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ‘خبریں گردش کررہی ہیں کہ بھارت نے میرا ویزا مسترد کردیا ہے، آپ سب کی اطلاع کے لیے بتاتا چلوں کہ میں نے ابھی بھارتی ویزا کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا’۔

 

اُنہوں نے کہا کہ ‘سب سے درخواست ہے کہ کوئی بھی غلط معلومات پھیلانے سے پہلے خبر کی جانچ پڑتال اور تصدیق ضرور کرلیا کریں اور اس طرح کی جھوٹی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں’۔

دوسری جانب ڈکی بھائی نے بھی بھارتی ویزا مسترد ہونے کی خبروں سے متعلق ایکس پر واضح کیا کہ ‘سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ میں نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارتی ویزا کے لیے درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے’۔

 

ڈکی بھائی نے کہا کہ ‘یہ خبر جھوٹی ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں، میں نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارتی ویزا کی دراخوست جمع ہی نہیں کروائی لہٰذا جھوٹی خبروں پر یقین کرنے سے پہلے ہمیشہ حقائق کی جانچ پڑتال لازمی کریں’۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے