اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ وارم اپ میچ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن آغاز

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن آغاز ہوا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ محض 5 رنز پر گر گئی، قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق میچ کے تیسرے اوور میں صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

امام الحق کے بعد عبداللہ شفیق بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 14 رنز بنا کر مچل سینٹر کی گیند پر ٹام لیتھم کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں۔

وارم اپ میچ میں دونوں ٹیموں کے تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میچ کھیل کر اپنی فٹنس کا اندازہ لگائیں گے۔

کین ولیمسن گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں اس لیے ولیمسن انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ میچ نہیں کھیلیں گے وہ آج پاکستان سے وارم اپ میچ میں صرف بیٹنگ کریں گے جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں ولیمسن بیٹنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی کریں گے۔

دوسری جانب آج حیدرآباد دکن میں آج سارا دن موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم شہر میں ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ مہم میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے