اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف گلوکارہ نسیم بیگم کو دنیا سے رخصت ہوئے 52 برس بیت گئے

29 Sep 2023
29 Sep 2023

(لاہور نیوز) معروف گلوکارہ نسیم بیگم کو دنیا سے رخصت ہوئے 52 برس بیت گئے، سریلی آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

سر اور تال میں کمال، ہر گیت یادگار، گلوکارہ نسیم بیگم 24 فروری 1936ء میں امرتسر میں پیدا ہوئیں،1958 ء میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، نسیم بیگم نے موسیقی کی باقاعدہ تربیت مشہور غزل گائیکہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی۔

اپنا پہلا فلمی نغمہ فلم ’’گڈی گڈا‘‘ کیلئے ریکارڈ کروایا ، 1958ء میں موسیقار میاں شہریار، نسیم بیگم کی آواز کی رینج سے بہت متاثر ہوئے اور اپنی فلم بے گناہ‘‘ میں گانے کا موقع دیا۔’’

نسیم بیگم کے احمد رشدی کے ساتھ دو گانے بہت مشہور ہوئے اور ان دونوں کی جوڑی بڑی ہٹ رہی۔

گلوکارہ نسیم بیگم نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگایا، ان کے گائے ملی نغمے نے بھی ملک گیر شہرت حاصل کی، نسیم بیگم نے اپنے فنی سفر کے دوران چار نگار ایوارڈز حاصل کئے۔

ملک کی یہ نامور گلوکارہ 29 ستمبر 1971 ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں مگر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے