اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

روپے کی دوبارہ گراوٹ کی وجہ کیا بن سکتی ہے؟نگران وزیر خزانہ کا بیان سامنے آگیا

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک)نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک میں بے یقینی کی صورت حال روپے کی دوبارہ گراوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے نگران  وزیر خزانہ نے کہا کہ 17 اگست کو نگران  حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت کو شدید چیلنجز درپیش تھے۔ملک میں تاریخی مہنگائی تھی ، ماہانہ مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی لیکن  اچھی خبر ہے کہ مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے ۔ 2023 میں 40 لاکھ لوگ غربت کا شکار ہوچکے ہیں  اور  بے روزگاری 10 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ وزارت خزانہ کو معاشی بحالی کا پلان تیار کرنے اور شارٹ ٹرم اور میڈیم ٹرم اقدامات کرنے کی ذمہداری دی گئی ہے ۔ آئندہ حکومت کے لیے بہتر معاشی اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ صوبوں کو اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پُر عزم ہیں ۔سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے برابر ہوچکے ہیں ۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے  سمگلنگ کے خلاف کارروائی کر رہا ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو منافع واپس لے جانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ڈالرز کی سمگلنگ اور مصنوعی قیمت کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے