اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوریا سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون،کھاد کے بیگ کی قیمت میں کتنی کمی واقع ہوئی؟جانئے

28 Sep 2023
28 Sep 2023

(ویب ڈیسک) یوریا کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور کھاد کی قیمتیں معمول پر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

اس وقت کھاد کے بیگ کی قیمت 500سے 600روپے تک کم ہو گئی ہے، گزشتہ ہفتے نگران وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے گندم، چینی، کھاد اور تیل جیسی ضروری اشیا کی  سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں90سے زائد مڈل مین ملوث تھے جن کی وجہ سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا، رپورٹس کے مطابق کھاد کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی میں سندھ کے مختلف علاقوں سے کھاد کے 90ہزار بیگز ضبط کیے ہیں جبکہ میرپور خاص کے مختلف گوداموں سے85ہزار سے زائد کھاد کے بیگز ضبط کیے گئے ہیں۔

ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی ان غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے یوریا کے بیگ کی ریٹیل قیمت 3100روپے سے 3400روپے کے مقابلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 4200روپے فی بیگ تک پہنچ گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے