اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری، پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان تیار

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری اور پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان تیار کر لیا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی ایئرلائنز کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔قومی ایئر لائنز کمپنی کے ذمہ قرض، حکومتی گارنٹیز اور دیگر ایشوز کو حل کرنے کا پلان تیار ہے، پی آئی اے کے ساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطے کر رہے ہیں، نجکاری کمیشن کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری موجودہ صورتحال میں نہیں ہو سکتی، سرمایہ کاروں کو راغب کر کے سٹیل ملز پروڈکشن اور صلاحیت کو بڑھایا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کےمطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کیلئے نجی شعبہ کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے