اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران حکومت کا ملکی معیشت کی بحالی کیلئے بڑا اقدام

27 Sep 2023
27 Sep 2023

(ویب ڈیسک)نگران حکومت نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے منصوبہ تیار کرلیاہے جس کے تحت بڑے اور مقتدر حلقوں پر ٹیکسوں میں اضافہ، اخراجات میں کمی کی جائے گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کی جانب سے تیار کیے گئے منصوبے کے مطابق مجموعی قومی پیداوار کے تین فیصد مساوی اخراجات میں کٹوتی کی جائے گی جو 3 ہزار 200ارب روپے کے حجم کے برابرہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معیشت بحالی منصوبے میں یہ بھی شامل ہے کہ  13سو ارب روپے کے مساوی دی گئی ٹیکس مراعات کو ختم کیا جائے گا اور اخراجات میں بچت کے زمرے میں 1900 ارب روپے  مرکزی بینک کے اکاونٹ میں جمع کروائے جائینگے ۔ اس کے علاوہ نگراں حکومت کی جانب سے قابل انتقال اثاثہ جات پر دولت ٹیکس  عائد کیے جانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

درمیانی مدت کے لیے وفاقی ادارہ برائے محصولات (ایف بی آر) کا ہدف ہے کہ ٹیکس محصولات کو دو سال کے دوران بڑھا کر 13ہزار ارب کی سطح پر لے جایا جائے اور 2025 کے مالی سال کے اختتام تک محصولات کے حجم کو مجموعی قومی پیداوار کے 15 فیصد تک لایا جائے گا۔

نگراں حکومت کی تجویز کے مطابق آئندہ دو برسوں کے دوران 5ہزار 600 ارب روپے بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہوں گے اور تخمینہ ہے کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 3 ہزار ارب روپے، انکم ٹیکس کی مد میں 1800ارب روپے اور کسٹم اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مزید 800 ارب روپے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے